0
Wednesday 9 Sep 2020 21:35

اب جو مستقبل میں کام کروں گا وہ نظر آئے گا، افتخار شلوانی

اب جو مستقبل میں کام کروں گا وہ نظر آئے گا، افتخار شلوانی
اسلام ٹائمز۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی افتخار شلوانی کا کہنا ہے کہ کراچی کو پھر سے روشنیوں کا شہر بنانا ہے، اب جو مستقبل میں کام کروں گا وہ نظر آئےگا، جو اختیارات ہیں کوشش کروں گا ان پر عملدرآمد کروں۔ تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی افتخار شلوانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو پھر سے روشنیوں کا شہر بنانا ہے، پروفیشنل سول سرونٹ ہوں، سیاست سے کوئی تعلق نہیں، مجھ سے پریس کانفرنسز میں کوئی سیاسی سوال نہ کیا جائے۔

افتخار شلوانی کا کہنا تھا کہ پروفیشنلی بتاتا چلوں کہ کراچی کو کیسا بنانا ہے، کے ایم سی کا جو کام ہے وہ میں نے کرنا ہے، اپنے شہر کو خوب صورت بنانے کی ذمہ داری میرے ذمے ہے، جو مجھے ذمہ داری دی گئی ہے وہی کام میں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں جو جو اچھے کام کروں انہیں میڈیا سراہے، میڈیا کا شکرگزار ہوں مجھے بہت سپورٹ کیا، جو کام مثبت ہوں گے انہیں ہائی لائٹ کیا جائے۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کہنا تھا کہ یہ میرا دفتر ہے یہاں پر ہی بیٹھوں گا، ملاقات ہوتی رہے گی، اب جو مستقبل میں کام کروں گا وہ نظر آئے گا، جو اختیارات ہیں کوشش کروں گا ان پر عملدرآمد کروں۔
خبر کا کوڈ : 885306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش