0
Thursday 10 Sep 2020 22:49

سی سی پی او کے بیان کو خواہ مخواہ متنازع بنایا جا رہا ہے، شہزاد اکبر

سی سی پی او کے بیان کو خواہ مخواہ متنازع بنایا جا رہا ہے، شہزاد اکبر
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ امور شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ موٹروے زیادتی کیس سے متعلق سی سی پی او کی بات کا غلط مطلب نکالا گیا ہے۔ سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ موٹر وے زیادتی واقعہ میں انتظامیہ کی نااہلی ہے۔ اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ پولیس کلچر تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب سے بات ہوئی ہے۔ آئندہ چند دنوں میں جرائم کی شرح کم ہوگی۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ واقعے سے متعلق سی سی پی او کے بیان کا غلط مطلب نکالا گیا۔ ان کے بیان کو خواہ مخواہ متنازع بنایا جا رہا ہے۔ ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ ہم کوئی ایسا غیر محفوظ معاشرہ ہیں کہ کسی کو کسی بھی وقت گھر سے نکلنے پر کوئی مسئلہ ہو۔ اگر کوئی واقعہ ہوتا ہے تو ان عناصر کو گرفتار کرنا اور کیفر کردار تک پہنچانا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ واضح رہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے کہا تھا کہ تین بچوں کی ماں کو آدھی رات میں اکیلے موٹروے سے جانے کی ضرورت کیا تھی، وہ جی ٹی روڈ سے کیوں نہ گئيں، جہاں آبادی تھی؟ انہیں پیٹرول بھی چیک کرنا چاہیئے تھا۔
خبر کا کوڈ : 885501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش