0
Monday 1 Aug 2011 15:46

ن لیگ کا حکومت کیخلاف 17 نکاتی وائٹ پیپر، کسی قیمت پر عدلیہ کو سرنگو نہیں ہونے دیں گے، نواز شریف

ن لیگ کا حکومت کیخلاف 17 نکاتی وائٹ پیپر، کسی قیمت پر عدلیہ کو سرنگو نہیں ہونے دیں گے، نواز شریف
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن نے حکومت کے خلاف 17 نکاتی وائٹ پیپر جاری کر دیا، نواز شریف کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے عدلیہ کا سر جھکنے نہیں دیں گے۔ وہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو صاف ستھری حکومت کی ضرورت ہے۔ اپنے ایجنڈے کے لیے خلوص کا ہاتھ بڑھایا۔ ہمارے ایجنڈے پر عمل میں پیپلزپارٹی کا زیادہ فائدہ تھا، انہوں نے کہا کہ پاکستان گھمبیر مسائل میں گھر گیا ہے، حکومت خود بہت زیادہ قرضے لے رہی ہے۔ حکومت نے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے۔ کرپشن کی قیمت عوام کو ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومتی قرضے بند نہ ہوئے تو مہنگائی ختم نہیں ہو گی۔ حکومت نے عدلیہ کو دل سے تسلیم نہیں کیا۔ غیر قانونی اقدامات کے خلاف سیاہ پٹیاں باندھنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے سارے منصوبوں پر پانی پھر گیا۔ پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکالیں گے۔ 
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ن لیگ ملک کو تباہی کی طرف لے جانے کی راہ میں رکاوٹ بنی رہے گی۔ سپریم کورٹ سے اظہار یکجہتی سامنے آنا شروع ہو گیا ہے۔ پارلیمنٹ کو کرپشن کے لئے ڈھال بنایا جا رہا ہے۔ عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لئے قرارداد تیار کی ہے۔ ٹیکس چوری کر کے 1500 ارب کی کرپشن کی جا رہی ہے۔ عدلیہ کو کرپشن کی راہ میں رکاوٹ بننے نہیں دیا جا رہا۔ سپریم کورٹ کرپشن پکڑتی ہے، حکومت دبانے کی کوشش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نااہل اور کارکردگی کے لحاظ سے صفر لوگوں کا محاسبہ ہونا چاہئے۔ سہیل احمد کو او ایس ڈی بنانے پر بیوروکریسی کا احتجاج اچھی بات ہے۔ 
قبل ازیں میاں نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا،جس میں نون لیگ کے ارکان اسمبلی اور سینیٹرز نے شرکت کی، جبکہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان اجلاس میں شریک نہ ہو سکے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکمران کرپشن کو چھپانے کے لیے پارلیمنٹ کو ڈھال بنا رہے ہیں۔ ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو آپس میں لڑایا جا رہا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ میں پارلیمنٹ کا رکن تو نہیں، لیکن ملک کو درپیش مسائل کے پیش نظر آج پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرنے آیا ہوں۔ پارلیمنٹ پوری قوم کا ادارہ ہے، صدر یا فرد واحد کا نہیں، ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت شدید بحران کا شکار ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ حکومتی کرپشن کا نوٹس لے کر اچھا کام کر رہی ہے، پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ کے خلاف ڈھال نہیں بننے دیں گے۔ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ حکومت نے موجودہ عدلیہ کو دل سے تسلیم نہیں کیا۔ عدلیہ کے خلاف حکومتی ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک سے قرض لینے کے باعث پاکستان کی معیشت دن بدن کمزور اور مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت اخراجات کم کرنے پر تیار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت چن چن کر بدعنوان افسران کو سرکاری عہدوں پر لگا رہی ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ زرداری صاحب سے ملک کے مسائل کے حل کیلئے ہاتھ ملایا تھا مگر پاکستان کی ترقی کے تمام منصوبوں پر پانی پھیر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ پاکستان کو موجودہ کیفیت سے باہر نکالے گی۔
خبر کا کوڈ : 88669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش