0
Friday 18 Sep 2020 18:57
اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں

پاکستان میں فرقہ واریت اور دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے، دفتر خارجہ

وزیراعظم 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے
پاکستان میں فرقہ واریت اور دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے بھارت سرگرم ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی اور فرقہ واریت کے پیچھے ہے، ٹھوس شواہد ہیں کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، فرقہ واریت کے حوالے سے یہی کہوں گا کہ پاکستانی قوم متحد ہے، قومی اتحاد اور یکجہتی سے بھارت کی ہر مذموم کوشش ناکام بنا دیں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کیس میں کوئین کونسل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بھارت کو بتایا کہ کلبھوشن کو صرف پاکستانی وکیل ہی دیا جا سکتا ہے، بھارت کی کوشش ہے کہ وکیل باہر سے لایا جائے لیکن پاکستانی قانون کے مطابق ایسا ممکن نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے، جودھ پور میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، اس پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاج کیا گیا اور مطالبہ کیا کہ بھارت معاملے کی تحقیقات سے آگاہ کرے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے حوالے سے کل وارنٹ وزارت خارجہ کو موصول ہوئے، وارنٹ فوری طور پر پاکستانی ہائی کمیشن لندن کو بھجوا دیئے۔ ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے 25 ستمبر کو خطاب کریں گے جبکہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی جنرل اسمبلی اجلاس میں حصہ لیں گے، اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں، پاکستان فلسطین کے دو ریاستی حل پر یقین رکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 887013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش