0
Monday 21 Sep 2020 20:19

صوابی، برساتی نالے میں نہاتے ہوئے 2 بچے ڈوب کر جاں بحق

صوابی، برساتی نالے میں نہاتے ہوئے 2 بچے ڈوب کر جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے ایک گاؤں میں برساتی نالے میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گاؤں کے برساتی نالے سے ریت نکالنے کی وجہ سے گہرے کھڈے بن گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ نالے میں نہانے کے دوران دونوں بچے اسی کھڈے میں جا گرے اور ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دونوں چچا زاد بھائیوں کی عمریں 8 اور 10 سال تھی جن کی لاشیں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالی اور انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز شہر قائد کے علاقے لیاری کے رہائسی 3 نوجوان حب ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 887586
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش