1
Tuesday 22 Sep 2020 23:58

اسرائیل دوستی رنگ لانے لگی؛ "فلسطین" کو مشرقی بحیرۂ روم گیس فورم سے نکال دیا گیا

اسرائیل دوستی رنگ لانے لگی؛ "فلسطین" کو مشرقی بحیرۂ روم گیس فورم سے نکال دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ عرب اخبار العربی الجدید کے مطابق غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے ہمراہ مصر، قبرص، یونان، اٹلی اور اردن نے آج قاہرہ میں ایک نیا معاہدہ دستخط کر کے فلسطین کو "مشرقی بحیرۂ روم گیس فورم" (EastMed Gas Forum) سے بے دخل کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2020ء میں قبرص، مصر، اٹلی، اردن، فلسطین، یونان اور اسرائیل کے ہمراہ تشکیل دیئے گئے اس عالمی فورم کا قاہرہ میں واقع اپنے مرکزی دفتر میں اجلاس بلایا گیا جس میں اس فورم کو بین الاقوامی حیثیت سے ہٹا کر خطے کی سطح کی ایک تنظیم بنا دیئے جانے کے ساتھ ساتھ اس میں سے فلسطین کو خارج کو کر دیا گیا ہے۔ عرب اخبار کے مطابق اس تنظیم میں اسرائیلی نمائندے کو خصوصی حیثیت بھی دے دی گئی ہے۔

عرب اخبار العربی الجدید کے مطابق فلسطین کے ہمسائے میں واقع اہم عرب ممالک کی موجودگی میں طے پانے والے اس معاہدے کا اہم نکتہ یہ ہے کہ اس معاہدے کے ذریعے فلسطین کو حاصل رکنیت ختم کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس تنظیم کو عالمی سطح سے خطے کی سطح پر لانے کے بعد فلسطین کی رکنیت کا ختم کر دیا جانا اہم پس پردہ تبدیلیوں کی عکاسی کرتا ہے۔ واضح رہے کہ 16 جنوری 2020ء کے روز مصر، قبرص، یونان، اٹلی، اردن، فلسطین اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ نے مل بیٹھ کر مشرقی بحیرۂ روم گیس فورم کے نام سے ایک تنظیم تشکیل دی تھی تاکہ بحیرۂ روم میں واقع گیس کے ذخائر سے مل کر استفادہ کیا جا سکے تاہم اس وقت ترکی، شام اور لبنان کو اس تنظیم میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ یاد رہے کہ امریکہ اس تنظیم کا ناظر رکن ہے جو ابتداء سے روسی و ایرانی اثرورسوخ کو کم کرنے کے لئے خطے میں سرگرم ہے۔
خبر کا کوڈ : 887850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش