0
Wednesday 23 Sep 2020 00:21
گارنٹی ڈی جی آئی ایس آئی کی چاہیئے، مکالمہ

آرمی چیف سے پارلیمانی لیڈرز کی ملاقات کا احوال علی امین کی زبانی

کیا آپ سندھ میں ٹھپے نہیں لگاتے، بلاول سے چیف کا سوال
آرمی چیف سے پارلیمانی لیڈرز کی ملاقات کا احوال علی امین کی زبانی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے کہا کہ آپ ہمارے پاس آتے ہیں ہم نہیں جاتے، آرمی چیف نے اپوزیشن رہنماؤں کو کہا کہ سیاست میں گالی گلوچ کا کلچر آپ لوگوں نے بنایا، 2018ء کے الیکشن گذشتہ الیکشن سے زیادہ شفاف تھے، بلاول بھٹو نے کہا کہ گلگت بلتستان میں شفاف الیکشن کی ڈی جی آئی ایس آئی کی گارنٹی چاہیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے عسکری قیادت سے پارلیمانی رہنماؤں کی ملاقات کا احوال بتایا ہے کہ آرمی چیف نے کہا کہ آپ ہمارے پاس آتے ہیں، ہم آپ کے پاس نہیں جاتے۔ سیاست میں گالی گلوچ کا کلچر آپ لوگوں نے متعارف کروایا، آپ لوگ کہتے تھے کہ پیٹ پھاڑ دیں گے، سڑکوں پر گھسیٹیں گے۔ آرمی چیف نے بلاول بھٹو کو کہا کہ آپ سندھ میں ٹھپے نہیں لگاتے؟ ملاقات میں، میں نے کہا کہ گلگت میں الیکشن شفاف ہوں گے، گارنٹی دیتا ہوں، جس پر بلاول بھٹو نے اشارہ کرکے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی گارنٹی چاہیئے۔

آرمی چیف نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن گذشتہ الیکشن سے زیادہ شفاف تھے۔ اسی طرح وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے گذشتہ روز بتایا تھا کہ آرمی چیف نے پارلیمانی رہنماؤں کو کہا کہ چیئرمین نیب ہم نے نہیں لگایا، آپ جانو اور چیئرمین نیب جانیں، چیف الیکشن کمیشن بھی ہم نے نہیں لگایا، یہ بھی آپ جانو اور الیکشن کمیشن جانیں، فوج سیاسی مداخلت کا حصہ نہیں بنے گی، جو منتخب حکومت ہوگی، اس کا ساتھ دیں گے۔ عسکری قیادت سے ملاقات میں 15 پارلیمانی لیڈرز موجود تھے۔ عسکری قیادت سے ملاقات میں شہباز شریف، خواجہ آصف، احسن اقبال، بلاول بھٹو، شیری رحمان، شاہ محمود قریشی، سراج الحق اور اسد الرحمان بھی موجود تھے۔ نواز شریف نے مودی کو خوش کرنے کیلئے ڈان لیک کا بیان دیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں گلگت بلتستان کے انتظامی امور پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف نے کہا کہ فیئر الیکشن کے بعد گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے پر اتفاق ہوا۔ صوبے میں سینیٹ کی نمائندگی ہوگی، اسمبلی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 887854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش