0
Wednesday 23 Sep 2020 11:22

کرونا کے بڑھتے کیسز، بلتستان کے 6 تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی سفارش

کرونا کے بڑھتے کیسز، بلتستان کے 6 تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی سفارش
اسلام ٹائمز۔ کرونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر محکمہ صحت نے بلتستان کے 6 تعلیمی اداروں کو دو ہفتے کیلئے بند کرنے کی سفارش کر دی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سکردو کی جانب سے محکمہ تعلیم کے نام جاری مراسلے میں جن اداروں کو بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے ان میں ایلمنٹری کالج فار ویمن، لیبارٹری سکول فار گرلز سکردو، گرلز پرائمری سکول سندس سکردو، ایگزام سیل سکردو، فیمل ڈی ڈی او آفس سکردو اور ڈی ڈی او آفس گلتری شامل ہیں۔ یاد رہے کہ ان اداروں کے 21 سٹاف میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ اس سے پہلے ہنزہ میں بھی کرونا کیسز آنے پر تین سرکاری تعلیمی اداروں کو بند کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 887896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش