1
Wednesday 23 Sep 2020 16:11

عرب حکمران اپنی کرسیاں بچانے کیلئے اسرائیل کو تسلیم کر رہے ہیں، شیخ علی القرہ داغی

عرب حکمران اپنی کرسیاں بچانے کیلئے اسرائیل کو تسلیم کر رہے ہیں، شیخ علی القرہ داغی
اسلام ٹائمز۔ عالمی مسلم علماء اتحاد کے سیکرٹری جنرل، قطر یونیورسٹی میں فقہ و اصول کے استاد اور 30 سے زائد اسلامی کتب کے مصنف شیخ علی القرہ داغی نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ عرب ممالک کی دوستیوں پر شدید تنقید کی ہے۔ ترک خبررساں ایجنسی ایناڈولو کے مطابق شیخ علی القرہ داغی نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ وہ (مطلق العنان) حکمران جو اپنی قوم پر اعتماد نہیں رکھتے، اپنی کرسی اور تاج و تخت بچانے کے لئے اپنے (خود ساختہ) آقاؤں کی خدمت میں جتے ہوئے ہیں۔

دوسری طرف الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے بھی اپنے ایک بیان میں اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے میں بعض عرب ممالک کے جلد بازی پر مبنی اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید ہے کہ الجزائر ہرگز ان ممالک کی اقتداء نہیں کرے گا اور الجزائری قوم کے لئے مسئلۂ فلسطین ہمیشہ پہلی ترجیح کے طور پر باقی رہے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امارات و بحرین کے وزرائے خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہمراہی میں واشنگٹن کے اندر غاصب صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ دوستی معاہدے پر دستخط کر دیئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 887968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش