1
Thursday 24 Sep 2020 23:54
محمد جواد ظریف کا دورۂ ماسکو

امریکی ناقابل قبول و غیر قانونی نظریات کو فروغ دے رہے ہیں، ایران کیساتھ نئے میدانوں میں شراکت کرینگے، روس

امریکی ناقابل قبول و غیر قانونی نظریات کو فروغ دے رہے ہیں، ایران کیساتھ نئے میدانوں میں شراکت کرینگے، روس
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے دورۂ ماسکو کے دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں روسی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے اظہارِ خیال کا خیر مقدم کرتے اور محمد جواد ظریف کو ماسکو میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان انتہائی دوستانہ و قریبی تعلقات استوار ہیں جبکہ دونوں اطراف کی جانب سے اس بات کو بخوبی محسوس کیا جا رہا ہے کہ کس طرح مختلف عالمی حالات اور اقوام متحدہ کے اندر مل کر کام کیا جائے، تاہم ایرانی جوہری معاہدہ (JCPOA) ہماری اولین ترجیح ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران ایرانی جوہری معاہدے کے حوالے سے پیش آنے والے عالمی تناؤ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ایسے ناقابل قبول و غیر قانونی نظریات کو فروغ دے رہے ہیں ،جنہیں سلامتی کونسل کے کسی رکن کی حمایت حاصل نہیں۔ سرگئی لاؤروف نے کہا کہ ہم نہ صرف ایرانی معاہدے کے تمام اراکین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں بلکہ امید رکھتے ہیں کہ اس ملاقات کے فوراً بعد دونوں ممالک (ایران و روس) کی جانب سے نئے میدانوں میں شراکتداری کے لئے جدید قدم بھی اٹھائے جائیں گے۔ روسی وزیر خارجہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم شام و بین الاقوامی صورتحال کے ساتھ ساتھ آستانہ مذاکرات اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 پر بھی سیر حاصل گفتگو کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 888230
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش