0
Friday 25 Sep 2020 11:35

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، 2 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، 2 کشمیری نوجوان شہید
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران  فائرنگ کر کے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا جب کہ قابض فوج کی جانب سے نصب کیا گیا بارودی مواد پھٹنے کے باعث مزید 2 کشمیری شدید زخمی ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں، پلوامہ اور بڈگام میں بھی قابض افواج کا علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر کے سرچ آپریشن جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا تھا جب کہ گزشتہ ہفتے سے لیکر اب تک قابض بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون اور 8 کشمیری نوجوان شہید ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 888299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش