1
Saturday 26 Sep 2020 01:36

وائٹ ہاؤس ٹرمپ کو زبردستی بےدخل کرنیکی تمام تیاریاں مکمل کر چکا ہے، امریکی اخبار

وائٹ ہاؤس ٹرمپ کو زبردستی بےدخل کرنیکی تمام تیاریاں مکمل کر چکا ہے، امریکی اخبار
اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار پولیٹیکو کے مطابق امریکی صدارتی دفتر وائٹ ہاؤس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد کہ انتخابات میں ہار جانے کی صورت میں ممکن ہے کہ وہ (ٹرمپ) پرامن طریقے سے طاقت کو "جو بائیڈن" کے سپرد نہ کریں، ضرورت کے وقت ڈونلڈ ٹرمپ کو زبردستی نکال باہر کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق وائٹ ہاؤس کا ایک انتہائی منظم اور کارآمد ترین حصہ، اس کا مغربی شعبہ ہے جس کے اندر ہی امریکی صدر کا دفتر بھی واقع ہے۔ اس اخبار کا لکھنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر و وائٹ ہاؤس کے موجودہ ڈپٹی چیف آف اسٹاف کرس لڈل نے گذشتہ ہفتے ہی حکومت کے ممکنہ طور پر جو بائیڈن کے سپرد کئے جانے کا مکمل جائزہ لیا ہے۔

پولیٹیکو کے مطابق کرس لڈل نے امریکی کانگریس کی جانب سے دی گئی مہلت کے اندر حکومت کی منتقلی کے حوالے سے اپنی 2 رپورٹس بھی پیش کی ہیں جبکہ اس وقت وہ حکومت کی منتقلی کے ذمہ دار ایک تجربہ کار عہدیدار کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ اس اخبار نے مزید لکھا کہ آگاہ ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے جو بائیڈن کی ممکنہ جیت کے حوالے سے ضروری تمام سکیورٹی جانچ پڑتال بھی مکمل کر لی ہے۔ اخبار کا لکھنا ہے کہ اصلی مسئلہ یہ ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کو کرس لڈل کے اقدامات کی خبر ہو گئی تو اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ وہ اپنے کام کو پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کر پائیں گے یا نہیں جبکہ ایک سابق حکومتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس ماجرے سے مکمل طور پر لاعلم ہیں کیونکہ اگر انہیں کانوں کان بھی خبر ہو جائے تو عین ممکن ہے کہ یہ تمام اقدامات روک دیئے جائیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے بدھ کے روز اس سوال کے جواب میں کہ کیا انتخابات میں ہار جانے کی صورت میں آپ حکومت کو بعد میں آنے والے صدر کے حوالے کر دیں گے یا نہیں؟ کہا تھا کہ دیکھا جائے گا کہ کیا ہوتا ہے۔۔ بیلٹ باکس ایک المیہ اور کنٹرول سے خارج ہیں! ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سوال کے جواب میں تاکید کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی منتقلی انجام نہیں پائے گی جبکہ (میری صدارت کا) تسلسل باقی رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 888456
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش