0
Sunday 27 Sep 2020 21:12

حکومت لداخ کے عوام کے مفادات کا تحفظ کریگی، امت شاہ

حکومت لداخ کے عوام کے مفادات کا تحفظ کریگی، امت شاہ
اسلام ٹائمز۔ بی جے پی حکومت نے کہا ہے کہ وہ لداخ کے عوام کے مفادات کے تحفظ کے لئے پُرعزم ہے اور وہاں کے لوگوں کے ساتھ مشاورت کی بنیاد پر فیصلے کئے جائیں گے۔ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج ان سے ملنے آئے لہیہ اور لداخ کے ایک وفد کو یہ یقین دہانی کرائی۔ وفد میں لداخ کے لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ تھکسے رنپوچے، تھپسن چیوانگ اور جموں و کشمیر میں وزیر رہے چکے چیرنگ دورجے شامل تھے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کشن ریڈی اور وزیر مملکت برائے کھیل کرن رجیجو بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد کو حکومت کی طرف سے یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ زبان، آبادیات، عقائد، زمین اور ملازمت سے متعلق تمام معاملات پر مثبت توجہ دی جائے گی۔ یہ بھی کہا گیا کہ چھٹے شیڈول کے تحت آئینی تحفظ کے لئے پیپلز مومنٹ کے زیر اہتمام لہیہ اور کرگل اضلاع کے ایک بڑے لداخی وفد اور وزارت داخلہ کے مابین بات چیت لداخ خود مختار ہل ترقیاتی کونسل لہیہ انتخابات کے اختتام کے 15 دن بعد شروع ہوگی۔ اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ لہیہ اور کرگل کے نمائندوں کی مشاورت سے ہی لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 888754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش