0
Monday 28 Sep 2020 02:03

سندھ میں نرسری سے آٹھویں تک کلاسوں کا آج سے آغاز

سندھ میں نرسری سے آٹھویں تک کلاسوں کا آج سے آغاز
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں نرسری سے لے کر آٹھویں جماعت تک کلاسوں کا آغاز  آج سے ہورہا ہے جبکہ نویں اور دسویں جماعت میں کلاسوں کا سلسلہ پہلے سے جاری ہے۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ سندھ میں نرسری سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسوں کا باقاعدہ آغاز 28 ستمبر سے ہوگا، تمام اسکول ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کریں گے۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ والدین خود بھی بچوں کے اسکول جا کر کورونا سے بچاؤ کے انتظامات کا جائزہ لیں اور تمام اسکول بچوں کے لئے ہر ممکن حفاظتی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ والدین بچوں کو ماسک لگا کر اسکول بھیجیں اور اساتذہ بھی احتیاط سے کام لیں۔ دوسری جانب نجی اسکول ایسوسی ایشن کے عہدے داروں کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں بچوں کو ٹمپریچر چیک کرکے اندر جانے دیا جائے گا جبکہ وائرس سے بچاؤ کا اسپرے بھی کیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 888821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش