0
Monday 28 Sep 2020 21:40

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے 1161 نئے معاملے ظاہر

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے 1161 نئے معاملے ظاہر
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں پیر کے روز کورونا وائرس متاثرین کے 824 کیس سامنے آئے اور اس طرح یہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 73014 تک پہنچ گئی۔ آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں 284 وادی کشمیر جبکہ جموں صوبے میں 540 کیس ظاہر ہوئے۔ ان میں 82 مسافر بھی شامل ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق سرینگر ضلع میں 105، بڈگام میں 27، بارہمولہ میں 26، پلوامہ میں 33، اننت ناگ میں 18، بانڈی پورہ میں 9، کپوارہ میں 44، گاندربل میں 13، کولگام میں 1 اور شوپیان میں 8 کیس سامنے آئے۔ جموں ضلع میں آج سب سے زیادہ 337، راجوری میں 52، ادھمپور میں 38، کٹھوعہ میں 37، ڈوڈہ میں 11، سانبہ میں 29، پونچھ میں 10، رام بن میں 1 ریاسی میں 14 اور کشتواڑ میں 11 کورونا کیس سامنے آئے۔
خبر کا کوڈ : 888949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش