0
Wednesday 30 Sep 2020 13:29

کالعدم تنظیموں سے لئے گئے تعلیمی اداروں میں ایڈمنسٹریٹر بھرتی کرنے کا فیصلہ

کالعدم تنظیموں سے لئے گئے تعلیمی اداروں میں ایڈمنسٹریٹر بھرتی کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تنظیموں سے لیے گئے مدرسوں کے انتظامی سربراہ بھی اب حکومتی ہوں گے۔ ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے بعد پنجاب میں مدرسوں کیلئے 208 نئے ایڈمنسٹریٹر بھرتی ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق سابق دورِ حکومت میں حکومت پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر کالعدم تنظیموں سے مدرسے اور دیگر تعلیمی ادارے اپنے قبضے میں لے لیے تھے۔ جس کیلئے متعلقہ صوبائی حکومتوں کو مدرسوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری دی گئی اور تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے دی گئیں۔
 
محکمہ سکول ایجوکیشن نے چند روز قبل ایک نئی سمری حکومت پنجاب کو ارسال کی  ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھرمیں محکمہ سکول ایجوکیشن کے پاس دو سو آٹھ مدرسے اور تعلیمی ادارے ہیں، جن کا انتظام اب حکومتی افسران سنبھالیں گے اور  نئی آسامیوں پر یہ ایڈمنسٹریٹرز بھرتی ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ نے اصولی طور پر 208 نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔ پنجاب بھر میں کالعدم تنظیموں سے لیے گئے تعلیمی اداروں کیلئے یہ نئی بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت گریڈ 17 میں ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 889326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش