0
Sunday 4 Oct 2020 12:41

پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں سیاسی ٹھگوں سے زیادہ خطرہ ہے، سراج الحق

پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں سیاسی ٹھگوں سے زیادہ خطرہ ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو چور ڈاکو کہنے والے رات کے اندھیرے میں ایک ہوگئے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک کو بھارت کے مقابلے میں سیاسی ٹھگوں سے زیادہ خطرہ ہے، ملک کی تباہی اور بربادی کا ذمہ دار ہم خود ہیں، ایک دوسرے کو چور ڈاکو کہنے والے رات کےاندھیرے میں ایک ہوگئے ہیں لیکن ہم رات کے اندھیرے میں ہونے والے فیصلے نہیں مانتے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے ذاتی مفاد کیلئے جمع ہوئے ہیں، ان کا ملک کے مفاد میں کوئی کردار دکھائی نہیں دے رہا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو نظام مسلط ہے وہ اشرافیہ پر مشتمل ہے، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا ٹولہ ہی تحریک انصاف ہے،  کرپٹ سرمایہ دار اور حکمران پاکستان کی بربادی کے ذمہ دار ہیں، اگر بلا امتیاز احتساب ہو گیا تو کوئی بھی نہیں بچے گا، اسمبلیوں میں موجود تمام افراد جیلوں میں ملیں گے۔
 
امیر جماعت نے کہا کہ پوری قوم مایوسی سے دوچار ہے، نوجوان ڈگریاں پھاڑ رہے ہیں، عام پاکستانی کی جیب میں بجلی کے بل اور بچوں کی سکول فیس ادا کرنے کے پیسے نہیں، نوجوان بے روزگار ہو گئے ہیں، ادویات عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں، ایک ہی دوائی افغانستان و بھارت میں سستی جبکہ پاکستان میں مہنگی ہے، پاکستانیوں کے ہاتھوں میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ہتھکڑیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے اور بچیاں محفوظ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا اس وقت پاکستان میں جو نظام مسلط ہے اس کی وجہ سے 22 کروڑ عوام رو رہے ہیں، پوری قوم اس وقت مایوسی سے دوچار ہے، ہر کوئی مہنگائی کا رونا رو رہا ہے، افغانستان،بھوٹان، سری لنکا بھی ہم سے آگے نکل گئے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ انسان سانپ سے نہیں ڈرتا جتنا تھانیدار سے ڈرتا ہے، سوال یہ ہے کہ تباہی کا ذمہ دار کون ہے؟، پاکستان کو اس وقت بھارت سے زیادہ ان ٹھگوں سے خطرہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 890072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش