1
Thursday 8 Oct 2020 21:21

غاصب صیہونی رژیم کے مفاد میں جاری ہونیوالے بندر بن سلطان کے بیان پر افسوس ہے، سامی ابو زہری

غاصب صیہونی رژیم کے مفاد میں جاری ہونیوالے بندر بن سلطان کے بیان پر افسوس ہے، سامی ابو زہری
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنماء سامی ابو زہری نے سعودی شہزادے بندر بن سلطان کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔ سامی ابو زہری نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں لکھا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کے مفاد میں جاری ہونے والے بندر بن سلطان کے بیان پر افسوس ہے۔ واضح رہے کہ سعودی شہزادے بندر بن سلطان نے سعودی شاہی رژیم کے ساتھ منسلک نیوز چینل العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطینی رہنماؤں کی ناشکری کے بعد اب ان پر اعتماد کرنا مشکل ہے۔ بندر بن سلطان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو پوری توجہ اپنے مفاد اور سکیورٹی پر مرکوز کرتے ہوئے اسی دائرے میں رہتے ہوئے مسئلۂ فلسطین کی حمایت کرنا چاہیئے۔ بندر بن سلطان نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ فلسطینی رہنماء، ایران و ترکی جیسے خطے کے ممالک کو سعودی عرب اور دوسرے عرب ممالک سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 890951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش