0
Friday 9 Oct 2020 02:16

آذری سفیر علی علی زادہ کا پاک فضائیہ کے شہداء اور غازیوں کو سلام

آذری سفیر علی علی زادہ کا پاک فضائیہ کے شہداء اور غازیوں کو سلام
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے پاک فضائیہ کے شہداء اور  غازیوں کو سلام پیش کیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ائیر فورس (پی اے ایف) کے لڑاکا طیاروں نے لاہور اور اسلام آباد موٹر وے پر لینڈنگ کی مشق کی تھی۔ پاک فضائیہ کے لڑاکا اور تربیتی طیاروں نے مشق میں حصہ لیا تھا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاک فضائیہ کی جانب سے اس مشق کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے آذری سفیر نے لکھا کہ پاک فضائیہ کے پائلٹس کی کارکردگی ہمیشہ ہی پیشہ وارانہ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں پاک فضائیہ کے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورنو کاراباخ کے تنازع پر جاری جنگ دوسرے ہفتے میں داخل ہوگئی ہے، آذری افواج نے متعدد علاقوں سے آرمینیائی فوج اور باغیوں کا قبضہ چھڑا لیا ہے۔ اسی قبضے کے باعث پاکستان آرمینیا کو تسلیم نہ کرنے والا واحد ملک ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان نگورونو کاراباخ سے متعلق آذربائیجان کے مؤقف کی حمایت کرتا ہے، نگورونو کاراباخ پر آذربائیجان کا مؤقف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متفقہ قراردادوں کے مطابق ہے۔
خبر کا کوڈ : 890979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش