0
Sunday 11 Oct 2020 14:55

کوئٹہ، سردیاں آنے سے پہلے ہی انڈوں کی قیمت میں اضافہ، شہری پریشان

کوئٹہ، سردیاں آنے سے پہلے ہی انڈوں کی قیمت میں اضافہ، شہری پریشان
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں مہنگائی کا ایک اور وار، انڈوں کی سپلائی میں کمی آنے کے بعد قیمت سردیوں سے قبل ہی آسمان پر پہنچ گئی، فی درجن انڈے تھوک میں 60 روپے تک مہنگے ہو گئے، مہنگائی نے صارفین کی کمر توڑ دی۔ کوئٹہ میں سردیوں کی آمد سے قبل ہی انڈے کی قیمت 12 سے 16 روپے ہو گئی، اب انڈے بھی غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئے۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافے، فیڈ کی قیمت بڑھنے سے انڈے مہنگے ہوئے۔ نواحی علاقوں میں 17 روپے میں بھی انڈے فروخت کئے جانے کی اطلاع ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے انڈا ہی غریب آدمی کی پہنچ میں تھا، اسکے نرخ بھی بڑھ گئے اور اس کے پیچھے کس مافیا کا ہاتھ ہے کسی کو علم نہیں۔ انڈے کے بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ ڈیمانڈ اور سپلائی میں کافی فرق آیا ہے، ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ اور فیڈ کی قیمت بڑھنے کے علاوہ بھی کئی وجوہات ہیں۔ کوئٹہ میں پنجاب کے 15 درجن کے انڈوں کا کارٹن 3 ہزار اور کراچی کا 2 ہزار 950 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ کوئٹہ کے انڈوں کے نرخ اس سے بھی زیادہ ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 891446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش