0
Monday 19 Oct 2020 09:25

دھاندلی سے بنی حکومت کو تسلیم کرنے پر مجبور کیا جاتا رہا، مولانا فضل الرحمن

دھاندلی سے بنی حکومت کو تسلیم کرنے پر مجبور کیا جاتا رہا، مولانا فضل الرحمن
اسلام ٹائمز۔ پوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہمیں مجبور کیا جاتا رہا کہ ہم دھاندلی سے بنی حکومت کو مان لیں، ہمیں دھمکایا گیا، لالچ بھی دی، لیکن ہم اس کٹھ پتلی حکومت کو ماننے کے لیے تیار نہیں۔ کراچی کے باغِ جناح میں اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب میں انھوں نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ تقریر میں بونگی مار جاتے ہیں، خواجہ آصف کی جنرل قمر جاوید باجوہ کو کی گئی کال کا ذکر کرتے ہوئے سچ بول گیا کہ ہمیں الیکشن میں کس نے کامیاب کروایا۔  مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ گوجرانوالہ میں اپوزیشن کا جلسہ کامیاب رہا، جس سے نواز شریف نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2 سال سے ہم میدان کار زار میں ہیں، ہم نے ملک میں آزاد فضاؤں کو بحال کرنا ہے، ہم اس حکومت کو نہیں مانیں گے لیکن انہیں لانے والوں سے غلطی تسلیم کروائیں گے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ 1 کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والوں نے 26 لاکھ نوجوانوں کو بیروزگار کیا، ملکی معیشت کی کشتی ڈوب رہی ہے، اس حکومت کے دو سال کے بجٹ اس کی طرف واضح اشارہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 892805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش