1
Monday 19 Oct 2020 10:08

مریم نواز کی تقریر کھوکھلی تھی، شہباز گِل

مریم نواز کی تقریر کھوکھلی تھی، شہباز گِل
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی شہباز گِل نے کہاہے کہ مریم نواز کی ساری تقریر عمران خان کے بارے میں تھی، آج انہوں نے کھوکھلی تقریر کی۔ نانی کا رشتہ بتایا، لیکن یہ نہیں بتایا کہ والد نے لوٹ مار سے جو پیسا جوڑا اس کی رسیدیں کہاں ہیں؟ یہ بھی نہیں بتایا کہ جعلی خط سپریم کورٹ میں کیوں جمع کرایا؟۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گِل کا کہنا تھا کہ مریم نے کہا کہ یہ ان کی بھی فوج ہے، لگ رہا ہے کہ ان کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگيا ہے۔ اب یہ دوبارہ پاؤں پڑ کر این آر او لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شہباز گل نے مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ محمد صفدر نے بھی بونگی ماری، مزار قائد پر بدتمیزی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات ماننی پڑے گی کہ پیپلز پارٹی کی مینجمنٹ ان سے قدرے بہتر تھی۔ جلسے میں لوگوں کو زبردستی روکا جارہا تھا جنہیں پیسے دے کر لایا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 892816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش