1
Monday 19 Oct 2020 13:11

مریم نواز جھوٹ بول رہی ہیں کہ انکے کمرے کا دروازہ توڑا گیا، علی زیدی

مریم نواز جھوٹ بول رہی ہیں کہ انکے کمرے کا دروازہ توڑا گیا، علی زیدی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ مریم نواز ایک مرتبہ پھر جھوٹ بول رہی ہیں کہ ہوٹل کا دروازہ توڑا گیا۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور اور تحریک انصاف کے رہنما علی حیدر زیدی کا کہنا ہے کہ مزارِ قائد کی بیحرمتی کرنے والے اوباشوں کے خلاف آئی جی سندھ کی فوری کارروائی قابل تحسین ہے، قانون ہرحال میں نافذ ہونا چاہیے۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ مریم نواز ایک مرتبہ پھرجھوٹ بول رہی ہیں کہ ہوٹل کا دروازہ توڑا گیا، ویڈیو اس کے برعکس ہے، آپ کو کوئی ہتھکڑی دکھائی دے رہی ہے یا لگتا ہے کہ اسے زبردستی گرفتار کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ووٹ کی نام نہاد عزت کے نعرے مارنے والوں کیلئے ایک پیغام یہ ہے کہ کردار، رویے اور اخلاق سے ووٹ کی عزت طے ہوتی ہے، مجرموں کے خالی نعرے مارنے سے ووٹ کا تحفظ ممکن ہے نہ ہی ووٹر کا حق محفوظ ہوتا ہے، یہ قوم کرپٹ سیاستدانوں کو مزید برداشت نہیں کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 892861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش