اسلام ٹائمز۔ سندھ پولیس کی موجودہ صورتحال پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جیز سمیت تمام سینیئر افسران کو آج طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے پولیس کے تمام سینیئر افسران کو صبح 11 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس طلب کرلیا ہے۔