0
Thursday 22 Oct 2020 00:49

اسرائیلی جنگی طیاروں کے غزہ پر فضائی حملے، کئی عمارتیں تباہ

اسرائیلی جنگی طیاروں کے غزہ پر فضائی حملے، کئی عمارتیں تباہ
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں اور کئی ایکڑ پر محیط فصلیں تباہ ہوگئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے علاقے خان یونس پر حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فضائی بمباری غزہ کی جانب سے اسرائیلی زمین پر ایک راکٹ داغے جانے کے جواب میں کی گئی۔ راکٹ کو اسرائیل کے دفاعی نظام نے فضا میں ہی ناکارہ بنادیا تھا۔ ادھر حماس کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی طیاروں نے خان یونس میں کھیتوں کو نشانہ بنایا، جس سے کئی ایکڑ پر محیط فصلیں اور درجنوں گھر تباہ ہوگئے۔ حماس نے اسرائیل کے راکٹ حملے کے الزام کو جھوٹا قرار دیدیا۔
خبر کا کوڈ : 893360
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش