0
Friday 23 Oct 2020 15:03

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات تحصیل سٹی کونسل کی تشکیل نہ ہونے سے خطرے میں پڑ گئے

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات تحصیل سٹی کونسل کی تشکیل نہ ہونے سے خطرے میں پڑ گئے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات تحصیل سٹی کونسل کی تشکیل نہ ہونے سے خطرے میں پڑگئے، صوبے کے 7 اضلاع میں حلقہ بندیاں بھی نہ ہوسکیں۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا کے باعث بلدیاتی انتخابات دو سال کیلئے موخر کرنے کا اعلان کیا تھا، لیکن بلدیات میں قانونی سقم آنے پر بلدیاتی انتخابات 2021ء میں بھی ہونے کا امکان نظر نہیں آرہا۔ صوبائی حکومت تاحال تحصیل سٹی کونسل کے قیام کا اعلامیہ تک جاری نہ کر سکی۔ صوبے کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں قانونی سقم ہونے کی وجہ سے 7 ڈویژن اضلاع میں حلقہ بندیاں بھی نہیں ہوسکی۔ الیکشن کمیشن نے تحصیل سٹی کونسل کی تشکیل کیلئے صوبائی حکومت سے رابطہ بھی کیا مگر کچھ نہ بن سکا۔ معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش کے مطابق کورونا وباء کے دوبارہ پھیلنے کے خدشات کے باعث ضمنی الیکشن نہیں کئے جا رہے اور بلدیاتی الیکشن بھی صورتحال کو دیکھ کر منعقد کئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن صوبے کے 28 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر چکا ہے۔ 25 اکتوبر تک حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل ہیں، تاہم تحصیل سٹی کونسل کے نوٹفیکیشن کے بعد شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 893604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش