0
Sunday 25 Oct 2020 10:23

پی ڈی ایم جلسہ، کوئٹہ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

پی ڈی ایم جلسہ، کوئٹہ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان  حکومت نے دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے موقع پر ایک روز کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ چیف سیکرٹری کی زیر صدارت پی ڈی ایم جلسے کی سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکرٹری نے کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں اتوار کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا۔ علاوہ ازیں کوئٹہ میں صبح 11 سے رات 8 بجے تک موبائل فون سروس بھی بند رہنے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا جلسہ آج اتوار کو کوئٹہ میں ہو گا، جس میں شرکت کیلئے اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز صوبائی دارالحکومت پہنچ چکے ہیں۔
 
 
خبر کا کوڈ : 893904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش