0
Monday 26 Oct 2020 09:41

پاکستان میں پہلے نالج سٹی کا قیام میرا خواب ہے، عمران خان

پاکستان میں پہلے نالج سٹی کا قیام میرا خواب ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلے نالج سٹی کا قیام میرا خواب ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان میں پہلے نالج سٹی کا قیام میرا خواب ہے۔ وزیر اعظم نے نمل نالج سٹی میانوالی کے ماسٹرپلان کی ویڈیو بھی شیئر کی۔ وزیر اعظم عمران خان نے دو روز قبل میانوالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومیں کپاس اور کپڑا فروخت کرنے سے نہیں بلکہ انسانوں پر اور تعلیم پر پیسہ لگانے سے امیر ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں میانوالی میں گرلز اسکول نہیں تھے، نہ اسپتالوں میں نرسز اور لیڈی ڈاکٹر تھیں، اب ہم اسپتالوں میں نرسز اور لیڈی ڈاکٹر تعینات کرنے کی پلاننگ کر رہے ہیں اور میں نے حکم دیا ہے کہ یہاں کے اسپتال خود اخباروں میں اشتہار دیکر ڈاکٹر بھرتی کریں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں تھانے، کچہری اور پٹواریوں کی سیاست تھی لیکن ہماری حکومت تھانے، کچہری اور پٹواریوں کی سیاست سے لوگوں کو آزاد کرنا چاہتی ہے اور میں چاہتا ہوں جو محنت کرے اس کو اس کا پھل ملے۔
 
خبر کا کوڈ : 894029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش