0
Tuesday 27 Oct 2020 13:13

افغانستان، پولیس سینٹر پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 اہلکار جاں بحق اور 33 زخمی

افغانستان، پولیس سینٹر پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 اہلکار جاں بحق اور 33 زخمی
اسلام ٹائمز۔ صوبے خوست میں پولیس سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار جاں بحق اور 33 زخمی ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبے خوست میں صبح 6 بجے دہشت گردوں نے پولیس اسپیشل یونٹ سینٹر پر حملہ کیا، حملہ آوروں نے پہلے پولیس سینٹر کی دیوار کو کار بم دھماکے سے اڑایا اور پھر اندر داخل ہو گئے، واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کو طلب کر کے علاقے کو کسی بھی قسم کی آمدورفت کے لیے سیل کر دیا گیا ہے۔ افغان صوبے خوست کے پولیس چیف کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی ایک اور کار کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کر دیا جب کہ پولیس سینٹر کی دیگر عمارتوں کو کلیئر کر کے حملہ آوروں کو ایک عمارت تک محدود کر دیا گیا ہے جہاں سکیورٹی فورسز کا ان سے مقابلہ جاری ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں 3 اہلکار جاں بحق اور 33 زخمی ہوئے ہیں جب کہ متعدد کی حالت تشویشناک ہے، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد بھی مارے گئے جب کہ ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 894299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش