0
Wednesday 28 Oct 2020 21:40
دُکی میں مثالی امن قائم ہے

فوج اور عوام کا محبت کا رشتہ ہے، آئی جی ایف سی بلوچستان

فوج اور عوام کا محبت کا رشتہ ہے، آئی جی ایف سی بلوچستان
اسلام ٹائمز۔ آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل سید فیاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ فوج اور عوام کا محبت کا رشتہ ہے، شرپسند عناصر فوج اور عوام کے درمیاں نفرتیں پیدا کرنا چاہتے ہیں، فوج نے شرپسند عناصر کی مذموم کوشش ناکام بنا دی ہے، دکی میں مثالی امن قائم ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تین کروڑ ستر لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے دکی اسٹیڈیم اور جم کلب کے افتتاح کے موقع پر قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ ایک روزہ دور پر دکی پہنچے تو ان کا شایان شان استقبال کیا گیا۔ ایف سی جوانوں نے گارڈ آف آنر پیش کرتے ہوئے سلامی دی۔ سردار معصوم خان ترین نے پشتوں روایتی پگڑی پہنائی۔

اس موقع پر کمانڈنٹ لورالائی سکاؤٹس کرنل شہریار ،ڈپٹی کمشنر دکی عظیم کاکڑ، میجر ایاز خان، کیپٹن عمیر، ایس پی دکی شیر علی ہزارہ، دکی پریس کلب کے صدر اللہ نور ناصر، قبائلی رہنما سردار معصوم خان ترین، حاجی خیر اللہ ناصر، ملک حاجی فیروز خان ناصر، صابر خان دمڑ، حاجی محمد اشرف ناصر، دکی پریس کلب کے جنرل سیکرٹری فریاد خان کاکڑ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد سہیل سیال، علی محسود سرکاری افسران کے علاوہ قبائلی سیاسی و عوامی شخصیات بھی موجود تھیں۔ آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل سید فیاض حسین شاہ نے دکی میں فٹ بال اسٹیڈیم اور جم کلب کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ دکی میں مثالی امن قائم ہے۔ ایف سی پارک فٹ بال اسٹیڈیم، سولر لائٹ اور دیگر منصوبے ایف سی بلوچستان نے مکمل کرلئے ہیں۔ دکی شہر میں روڈوں کو دو مہینے میں بلیک ٹاپ کرکے مین وائر چینل رباط نالے کی مرمت اور صفائی کا کام بھی مکمل کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 894613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش