0
Sunday 1 Nov 2020 19:18

علامہ نیاز حسین نقوی کی رسم سوئم، جامعة المنتظر میں قرآن خوانی اور مجلس ترحیم

علامہ نیاز حسین نقوی کی رسم سوئم، جامعة المنتظر میں قرآن خوانی اور مجلس ترحیم
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی رسم سوئم قل خوانی کے سلسلے میں جامع علی مسجد جامعة المنتظر لاہور میں مرحوم کے ایصال ثواب قرآن خوانی کی گئی۔ بعد از نماز ظہرین علامہ سید محمد تقی نقوی نے مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے رئیس وفاق المدارس الشیعہ علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اور سوگوار خاندان کو علامہ نیاز نقوی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نیاز نقوی خوش قسمت تھے کہ اس شب جمعہ وقت رحلت آیا جب ہر طرف سید المرسلین خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے تذکرے ہو رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قبلہ علامہ یار محمد شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے عظیم خاندان کو اللہ تعالی نے نورعلم القرآن و حدیث اور سیرت اہل بیت کی ترویج کیلئے چن لیا ہے۔ یہ بہت بڑا اعزاز ہے کہ علامہ نیاز نقوی اسی عظیم علمی گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم نے امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، افریقہ اور دیگر ممالک میں بھی مدارس دینیہ کھول کر علوم قرآن و حدیث اور سیرت اہلبیتؑ کو فروغ دیا۔ علامہ نیاز نقوی مرحوم اسلامی جمہوری ایران میں قاضی (جج) کی حیثیت سے 25 سال تک کام کرتے رہے۔ علامہ تقی نقوی نے مصائب اہل بیت بھی بیان کئے۔ اس موقع پر علامہ محمد افضل حیدری نے مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی کا علامہ حافظ ریاض حسین نجفی کے نام تعزیتی پیغام پڑھ کر بھی سنایا، جس میں انہوں نے مرحوم علامہ نیاز نقوی کی اسلامی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ قل خوانی میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، علامہ افتخار نقوی، علامہ کرم علی حیدری، علامہ محمد حسین اکبر، قونصل جنرل ایران لاہور محمد رضا ناظری اور دیگر بھی شریک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 895367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش