0
Thursday 5 Nov 2020 11:48

فوج کی جگہ پولنگ اسٹیشن نہیں سرحدوں پر ہے، مریم نواز

فوج کی جگہ پولنگ اسٹیشن نہیں سرحدوں پر ہے، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ہمیں سمجھ ہے کہ وزیراعظم مجبور ہے اور اسے اپنے حقوق نہیں پتا وہ خود کسی کی نوکری کرتا ہے۔ اسکردو کے علاقے گمبہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے حکومت اور وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ گھر بنانے اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ جھوٹا ہے، تمہارا ہر وعدہ جھوٹا ہے، تمہارا گلگت بلتستان بی کو صوبہ بنانے کا وعدہ اس فریب اور چالاکی کو گلگت بلتستان کے عوام بخوبی جانتے ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ جھوٹے وعدے کرنے والے کو گھر پہنچا کر آنا ہے، یہ جو منہ پر ہاتھ پھیر کر بات کرتا ہے یہ جانے والا ہے، ان کو پریشانی بلاوجہ نہیں بلکہ یہ جاتا نظر آ رہا ہے، بس آخری دھکا گلگت بلتستان کے عوام لگائیں گے۔ لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ہمیں سمجھ آتی ہے کہ وزیراعظم مجبور ہے اور نوکری کرتا ہے، اسے اپنے حقوق کا نہیں پتا لیکن ان کے لیے تو کچھ کرتے جن کے حقوق کے لیے کرسی پر بیٹھے ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اگر آپ کو سڑکیں اور یونیورسٹیاں دیں تو وہ آپ کا حق ہے جو انہوں نے دیا، عوام کے نمائندے جیلوں میں بھی جاتے ہیں اور ظلم کو سہتے ہیں لیکن عوام کی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹتے، نواز شریف ایک انسان کا نام نہیں بلکہ ایک وعدے کانام ہے، آج بھی 70 سال کی عمر میں بیماری کی حالت میں آج بھی عوامی حق کے لیے چٹان کی طرح کھڑا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ اگر ان لوگوں نے ووٹ چوری کرنے کی کوشش کیونکہ یہ جانتے ہیں عوام جب بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرے گی اور ان کا ووٹ چوری نہیں ہو گا تو عوام کا فیصلہ نواز شریف کے حق میں آئیگا، اسی لیے گلگت بلتستان کا الیکشن تاخیر کا شکار ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کی دل سے قدر کرتے ہیں لیکن ان کی جگہ ہمارے دلوں اور سرحدوں پر ہے، فوج کی جگہ پولنگ اسٹیشن میں نہیں ہے۔(ن) لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ حکومت گرانے یا بنانے کا اختیار کسی ادارے یا چند افراد کو نہیں بلکہ اس کا اختیار صرف عوام کو ہے، ہم ظلم اور ووٹ چوروں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے، اگر گلگت بلتستان میں ووٹ چوری ہوا تو تماشہ پوری دنیا دیکھے گی، جو چوری ہونا تھی ہو گئی اب اس کے بعد عوام اجازت نہیں دیں گے، اگر عوام دیکھیں کہ ووٹ چوری ہو رہا ہےتو ان کرداروں کو بے نقاب کریں۔
خبر کا کوڈ : 896012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش