0
Sunday 8 Nov 2020 00:02

ملک میں ایک ہفتے کے دوران 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ملک میں ایک ہفتے کے دوران 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران 14 اشیائے ضروریہ مہنگی، 14 سستی جب کہ 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.12 فیصد کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 8.93 فیصد کی سطح  پر آگئی ہے، جب کہ گزشتہ ایک ہفتے میں 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی جبکہ 14 کی ہی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ کے مطابق ملک میں گذشتہ ایک ہفتے دوران ٹماٹر 50 روپے فی کلو، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 39 روپے، چینی تقریباً 2 روپے جبکہ دال مونگ 5 روپے سستی ہوئی ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران برائلر مرغی 18 روپے فی کلو، پیاز 5 روپے، لہسن 9 روپے اور آلو اڑھائی روپے کلو مہنگے ہوئے ہیں، اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 86 روپے اور دال چنا، دال مسور اور دال ماش بھی مہنگی ہوئی ہے، جب کہ 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 896528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش