0
Tuesday 10 Nov 2020 21:42

علامہ اقبال کی بیداری لہر نے برصغیر میں انقلاب لایا، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

علامہ اقبال کی بیداری لہر نے برصغیر میں انقلاب لایا، ڈاکٹر فاروق عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے شاعر مشرق سر محمد اقبال (رہ) کے یوم پیدائش پر اپنے خراج عقیدت پیغام میں کہا کہ علامہ اقبال (رہ) نے اپنے فلسفہ حیات، علمی بصیرت اور جذبہ حب الوطنی سے برصغیر کے عوام میں بیداری کی لہر پیدا کردی، جس کے نتیجے میں سارا برصغیر آزادی کی نعمت سے مالا مال ہوگیا۔ انہوں نے فلسفی شاعر کو زبردست خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے انہیں کشمیر کا مایہ ناز سپوت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی سیاست کے ساتھ علامہ اقبال (رہ) کی گہری دلچسپی تھی اور شیخ محمد عبداللہ نہ صرف شاعر مشرق کے فلسفہ خودی سے متاثر تھے بلکہ مفلوک الحال اور مظلوم کشمیریوں کے تئیں ان کے جذبات سے بھی آگاہ تھے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ کشمیر کے لوگ خاص طور سے علامہ اقبال کے تئیں جذبہ عقیدت رکھتے ہیں اور اِس عظیم شاعر کے خیالات سے بے حد متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہل کشمیر کو اِس بات پر فخر ہے کہ حضرت علامہ اقبال (رہ) کے اجداد سرزمین کشمیر کے ہی عظیم سپوت تھے۔
خبر کا کوڈ : 897013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش