0
Friday 13 Nov 2020 15:55

کراچی سرکلر ریلوے پر آزمائشی ٹرین چلا دی گئی

کراچی سرکلر ریلوے پر آزمائشی ٹرین چلا دی گئی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سرکلر ریلوے کی پٹڑی پر آزمائشی ٹرین چلادی گئی، آزمائشی ٹرین نے 14 کلومیٹر کا راستہ دو گھنٹے میں طے کیا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے پر 4 بوگیوں اور دونوں طرف انجن کے ساتھ آزمائشی ٹرین چلائی گئی، آزمائشی ٹرین کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن سے اورنگی اسٹیشن تک چلائی گئی۔ ذرائع کے مطابق ٹریک کی خراب حالت کے باعث ٹرین نے منٹوں کا فاصلہ دو گھنٹے میں طے کیا، کراچی سرکلر ریلوے کے سٹی اسٹیشن سے اورنگی تک تمام اسٹیشن ٹوٹے اور بوسیدہ ہیں۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی اسٹیشن پر پلیٹ فارم سمیت ٹکٹ گھر بھی درست حالت میں نہیں ہیں، واضح رہے کہ سرکلر ریلوے کو 16 نومبر سے چلانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان ریلوے نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی بحالی میں اب تک کی پیشرفت کی تفصیلات جاری کی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے کے پہلے مرحلے میں کراچی سٹی اسٹیشن سے منگھو پیر تک 12 کلومیٹر ٹریک بحال ہوچکا ہے جب کہ اورنگی اسٹیشن تک 14 کلومیٹر کا ٹریک مکمل کیا جائے گا جس پر کام جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 897568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش