0
Wednesday 18 Nov 2020 21:04

تحریک منہاج القرآن ملتان کے وفد کی ڈاکٹر حسن محی الدین سے ملاقات، تنظیمی اُمور پر تبادلہ خیال 

تحریک منہاج القرآن ملتان کے وفد کی ڈاکٹر حسن محی الدین سے ملاقات، تنظیمی اُمور پر تبادلہ خیال 
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری سے تحریک منہاج القرآن ملتان کے عہدیداران کے ایک وفد نے ضلعی صدر یاسر ارشاد دیوان کی قیادت میں مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا کہ منہاج القرآن نے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام ملک بھر میں 6سو سے زائد تعلیمی ادارے قائم کئے جن میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچے زیرتعلیم ہیں اور 15ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ انہیں تعلیم دے رہے ہیں، منہاج القرآن شرح خواندگی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ روزگار کی فراہمی کا بھی ایک ذریعہ ہے، تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 100 علی گڑھ یونیورسٹیز قائم کرنے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے مشن پر گامزن ہے اور غریب وپسماندہ بچوں کو معیاری تعلیم و تربیت کی فراہمی کے لئے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بنا رہی ہے، پاکستان تعلیم و تحقیق سے خوشحال اور مضبوط ہوگا، اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نوازگنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی، کنٹری ڈائریکٹرمنہاج ویلفیئر فاونڈیشن سید امجد علی شاہ موجود تھے، وفد میں ضلعی ناظم زمان خان اعوان، مخدوم شہباز ہاشمی، چودھری جاوید بندیشہ، خالد محمود خان بھی شامل تھے، یاسر ارشاد دیوان نے چیئرمین سپریم کونسل کو منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام زیرتعمیر جامع مسجد اور ایجوکیشنل کمپلیکس کے تعمیراتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی، چیئرمین سپریم کونسل نے ہدایت کی عوام کی تعلیمی، تربیتی، دینی، روحانی ضروریات پوری کرنے کے حوالے سے ایجوکیشنل کمپلیکس میں تمام انتظامات اور اقدامات کو فوقیت دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 898616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش