0
Sunday 22 Nov 2020 11:20

اخلاقی امراض کا علاج صرف اسلام کے دامن میں ممکن ہے، مولانا غلام محمد بٹ المدنی

اخلاقی امراض کا علاج صرف اسلام کے دامن میں ممکن ہے، مولانا غلام محمد بٹ المدنی
اسلام ٹائمز۔ اخلاقی اور روحانی امراض نے کائنات انسانی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے، ہر سو بے راہ روی، بدعنوانی، عریانیت، فحاشیت اور انسانی حقوق کی پامالی اپنے عروج پر ہے، ان سبھی امراض کا علاج صرف اسلام کے دامن رحمت میں ہے۔ ان باتوں کا اظہار جموں و کشمیر جمعیت اہلحدیث کے صدر مولانا غلام محمد بٹ المدنی نے خانیار میں مسجد جامع عثمان کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان مراکز سے امت کی وحدت اور فکر و عمل کی یکسانیت کا پیغام جانا چاہیئے۔ مولانا غلام محمد بٹ المدنی نفرتوں اور کدورتوں کا خاتمہ ہم سب کا مطمع نظر ہو۔ انہوں نے ملت و معاشرے اور انسانیت کو درپیش مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کو کامل اصلاحی و اسلامی سانچے میں ڈھال کر ہی ہم اپنا اصل داعیانہ کردار ادا کرسکتے ہیں، جس کے ہم مکلف ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اسلام عدل و انصاف اور رحمت و رافت کا علمبردار دین ہے اور اسلامیانِ عالم اس بات کے پابند ہیں کہ اُن کے اخلاق و کردار سے اُن کی اسلامیت صاف و شفاف انداز میں جھلکے اور چھلکے۔
خبر کا کوڈ : 899271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش