0
Monday 23 Nov 2020 23:28

سرکاری اور نجی دفاتر میں فوری طور پر عملہ 50 فیصد تک محدود کرنے کے احکامات

سرکاری اور نجی دفاتر میں فوری طور پر عملہ 50 فیصد تک محدود کرنے کے احکامات
اسلام ٹائمز۔ سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر تمام سرکاری اور نجی دفاتر میں فوری طور پر عملہ 50 فیصد تک محدود کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن میں کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ31 جنوری تک عملہ گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کو ممکنہ حد تک کنٹرول کرنے کے لیے دفاتر میں محض 50 فیصد عملے کو ہی بلایا جائے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ دفاتر میں آنے والا 50 فیصد عملہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے زور دیا کہ احتیاط نہ کرنے سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آسکتی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کے کووڈ 19 کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پنجاب نے وائرس سے ہوئی 2 ہزار 826 اموات کی سب سے زیادہ تعداد کے ساتھ ہی سندھ اور دیگر صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ کورونا وائرس سے ہوئی اموات میں پنجاب کا پہلا نمبر قومی اعداد و شمار میں صوبے کی 292 غیر مرتب شدہ اموات کو شامل کرنے کے بعد ہوا۔ دوسری جانب کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ پنجاب کے ماہرین صحت و میڈیکل نے خبردار کیا تھا کہ صوبے میں وائرس کی دوسری لہر کے دوران ہر گزرتے دن کے ساتھ اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ صوبے میں یومیہ اوسطاً 15 مریض وائرس کی وجہ سے انتقال کر رہے ہیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت یونٹس (آئی سی یوز) میں سانس لینے میں دشواری کی شکایات کے ساتھ مریضوں کی بڑی تعداد داخل ہونا شروع ہونے کے بعد اموات بڑھ سکتی ہیں۔ پنجاب کی جانب سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ ان 292 اموات کو شامل کرکے قومی ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرے۔
 
خبر کا کوڈ : 899553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش