0
Saturday 1 Aug 2009 11:17

سعودی عرب نے اسرائیل سے تعلقات کیلئے امریکی دباؤ کو مسترد کر دیا

سعودی عرب نے اسرائیل سے تعلقات کیلئے امریکی دباؤ کو مسترد کر دیا
واشنگٹن:سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لئے امریکی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لئے عرب دنیا کی پیشکش کا جواب دے۔وہ واشنگٹن میں اپنی امریکی ہم منصب ہلیری کلنٹن کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کر رہے تھے۔شہزادہ سعود الفیصل نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لئے اقدامات کے حوالے سے امریکی دباؤ کو مسترد کر دیا۔انہوں نے بحالی اعتماد کے لئے چھوٹے چھوٹے اقدامات کے ذریعے آگے بڑھنے کی حکمتِ عملی کو رد کرتے ہوئے علیحدہ فلسطینی ریاست اور پناہ گزینوں سے منسلک اصل معاملات سے نمٹنے پر زور دیا ۔سعودی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ سوال یہ نہیں کہ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کے حل کے لئے عرب دنیا کیا کرنے کے لئے تیار ہے، سوال یہ ہے کہ اسرائیل عرب پیش کش کا کیا جواب دے گا۔
خبر کا کوڈ : 9003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش