0
Sunday 29 Nov 2020 12:14

چاہے کچھ بھی ہو ملتان میں جلسہ ہو کر رہے گا، بلاول بھٹو زرداری

چاہے کچھ بھی ہو ملتان میں جلسہ ہو کر رہے گا، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے متعلق کہنا ہے کہ ملتان میں جلسہ ہو کر رہے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں پی ڈی ایم کے کل ملتان میں ہونے والے جلسے اور کارکنان کی گرفتاریوں سے متعلق کہا ہے کہ حکومت نے پھر حملہ کیا ہے، قاسم گیلانی سمیت کئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت پی پی پی کے یوم تاسیس سے بوکھلا چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے 30 نومبر کو پی ڈی ایم جلسے کی میزبانی کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری ان کی نمائندگی کے لیے ملتان پہنچ رہی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات ملتان کا قاسم اسٹیڈیم میدان جنگ بنا رہا، پولیس اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کارکنوں میں تصادم ہوا جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا۔ اس دوران ملتان پولیس کی جانب سے سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی سمیت پی ڈی ایم کے 30 سے زائد کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ پیپلز پارٹی کے 370 سے زائد افراد کے خلاف تھانہ لوہاری گیٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 900631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش