0
Tuesday 1 Dec 2020 18:52

ناجائز اثاثے، مولانا فضل الرحمان کے دو قریبی ساتھی کی نیب میں طلب

ناجائز اثاثے، مولانا فضل الرحمان کے دو قریبی ساتھی کی نیب میں طلب
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے مولانا فضل الرحمان کے دو انتہائی قریبی ساتھیوں کو قومی احتساب بیورو نے طلب کیا ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) پشاور نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ان کے دو قریبی ساتھیوں کو 10 دسمبر کو طلب کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق نیب نے مولانا فضل الرحمان کے دو قریبی ساتھی گل اصغر اور نور اصغر کو بطور گواہ 10 دسمبر کو طلب کیا ہے۔ دونوں گواہوں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے اور وہ مولانا فضل الرحمان کے بہت ہی قریبی بندے ہیں۔ دونوں گواہان باپ بیٹے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے خلاف انکوائری سے متعلق دونوں کے پاس متعلق اہم شواہد موجود ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ صورتحال ایسی نہیں کہ قومی احتساب بیوروکو برداشت کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اب ہم جیلوں کی طرف رخ موڑنے کو تیار ہیں۔ ہم پوری قوم کے جمہوری حق کی جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ اوچھے ہتکھنڈے استعمال کرنے سے ملک میں انتشار پھیلے گا۔
خبر کا کوڈ : 901057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش