0
Thursday 3 Dec 2020 00:16

سابق وزیراعظم ظفراللہ جمالی انتقال کرگئے، بیٹے کی تصدیق

سابق وزیراعظم ظفراللہ جمالی انتقال کرگئے، بیٹے کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم ظفراللہ جمالی انتقال کرگئے اور ان کے اہل خانہ نے موت کی خبر کی تصدیق کردی۔ سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور رواں ماہ مئی میں انھیں کورونا وائرس بھی ہوا تھا، میر ظفراللہ خان جمالی کو اتوار کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔ کچھ دن پہلے بھی ان کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلی تھی تاہم ان کے اہل خانہ نے اس وقت ان کے موت کی خبر کی تردید کرتے ہوئے عوام سے ان کے لیے دعا کی اپیل کی تھی۔ سینیٹر ثنا جمالی اور ان کے بیٹے عمر جمالی نے سابق وزیراعظم ظفر اللہ جمالی کے انتقال کی تصدیق کردی، ظفراللہ جمالی کو ان کے آبائی علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم میرظفر اللہ جمالی یکم جنوری 1944ء کو پیدا ہوئے، ان کا تعلق ضلع نصیرآباد کے علاقے روجھان کے سیاسی خاندان سے تھا اور انہوں نے سیاسی سفر کا آغاز 1970ء میں کیا تھا جب کہ میرظفراللہ جمالی 23 نومبر 2002ء کو 13ویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔ میرظفراللہ جمالی پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر پہلی بار رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے، انہیں جنرل ضیاء کے دور میں وزیرمملکت مقرر کیا گیا، میرظفراللہ جمالی 2 بار سینیٹ کے رکن بھی رہے، وہ وزیراعلٰی، نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان بھی رہے۔ میر ظفراللہ جمالی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بھی رہے۔
خبر کا کوڈ : 901318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش