0
Friday 4 Dec 2020 21:19

لاہور، کورونا سے نجات کیلئے یوم دعا منایا گیا، 16 افراد جاں بحق

لاہور، کورونا سے نجات کیلئے یوم دعا منایا گیا، 16 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی دوسری لہر کے پیش نظر لاہور سمیت پاکستان میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا وائرس سے نجات کیلئے پنجاب حکومت کی اپیل پر آج جمعہ کے روز یوم دعا منایا گیا۔ اس حوالے سے گورنر ہاوس لاہور میں بھی خصوصی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں کورونا وائرس سے نجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ اسی طرح لاہور بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں میں بھی کورونا وائرس سے نجات کیلئے دعائیں کی گئیں۔ مساجد میں آئمہ جمعہ جماعت نے خصوصی دعائیہ تقاریب منعقد کیں۔ شہریوں نے گناہوں کی معافی اور ملک کو کورونا سے نجات کیلئے دعائیں کیں۔

یاد رہے کہ لاہور پولیس میں آج 6 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد انہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 16 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 301 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا وبا کے دوران لاہور میں کیسز کی مجموعی تعداد 59 ہزار 811 اور اموات 1240 ہوگئی ہیں۔ سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں 305 مریض داخل ہیں۔ ان میں 128 آئی سی یو اور 24 وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔ سب سے زیادہ 106 مریض میو ہسپتال میں داخل ہیں۔ پی کے ایل آئی 12، سروسز ہسپتال 28، جناح ہسپتال 9، جنرل ہسپتال ایک، گنگا رام ہسپتال 2 اور سوشل سکیورٹی ہسپتال میں کورونا کے 3 مریض زیر علاج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 901654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش