0
Friday 4 Dec 2020 23:32

زندہ دلان لاہور 13 دسمبر کو 11 جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم کو آئینہ دکھا دیں گے، عثمان بزدار

زندہ دلان لاہور 13 دسمبر کو 11 جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم کو آئینہ دکھا دیں گے، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ زندہ دلان لاہور 13 دسمبر کو 11 جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم کو آئینہ دکھا دیں گے، اپوزیشن کے جلسوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں جلسے کرنا عوام سے کھلی دشمنی ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی زندگیوں کو داوَ پر لگا کر جلسہ سیاست کرنا، سنگ دلی اور بےحسی ہے، قوم ایسے عناصر کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ناکام اپوزیشن کی قسمت میں صرف ناکامی ہی آئے گی، وزیراعظم کی ایمانداری کے سامنے کرپٹ اور لیٹروں کی کوئی حیثیت نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موونٹ (پی ڈی ایم) کی سیاست دفن ہو چکی ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قوم  پی ڈی ایم ٹولے کے منفی بیانیہ کو رد کر چکے ہیں، کورونا صورتحال میں اجتماعات عوام سے دشمنی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ہٹ دھرمی نے عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا، اس ٹولے کے دلوں میں عوام کے لیے رتی بھر بھی درد نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ثابت کیا کہ ان کی سیاست کسی نظریے کی بنیاد پر نہیں، جلسوں کی وجہ سے کورونا کے پھیلاؤ میں بے پناہ اضافہ ہوا۔
 
خبر کا کوڈ : 901677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش