0
Saturday 5 Dec 2020 19:16

گورنر پنجاب اور انکی اہلیہ کو کرونا ویکسین لگا دی گئی

گورنر پنجاب اور انکی اہلیہ کو کرونا ویکسین لگا دی گئی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین ٹرائلز کے سلسلے میں بڑی خبر آگئی ہے، گورنر پنجاب چوہدری سرور اور ان کی اہلیہ بیگم پروین سرور کو بھی کرونا ویکسین لگا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا ویکسین ٹرائلز کے دوران گورنر پنجاب اور ان کی اہلیہ کو بھی آج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں کرونا ویکسین لگا دی گئی۔ قبل ازیں، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز آمد کے موقع پر وی سی آفس میں گورنر پنجاب کو کرونا ویکسین سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم نے بتایا کہ یونیورسٹی میں 2 اکتوبر سے کرونا ویکسین کے ٹرائلز جاری ہیں اور اب تک 7 ہزار لوگوں پر کرونا ویکسین کے ٹرائلز کیے جا چکے ہیں۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کے تمام اسٹاف کو بھی کرونا ٹرائل ویکسین لگا دی گئی ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کرونا ابھی گیا نہیں واپس آگیا ہے، خطرات بڑھ رہے ہیں، عوام سے اپیل ہے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کرونا بے قابو ہوا تو ہیلتھ سسٹم کو شدید متاثر کر دے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں چینی کمپنی کین سائینو کی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز جاری ہیں، یکم دسمبر کو پاکستان میں کرونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کے لیے ایک اور چینی کمپنی نے خواہش کا اظہار کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق چینی کمپنی زافائی لانگ کام نے بیجنگ میں پاکستانی مشن سے رابطہ کرکے پاکستان میں کرونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کی خواہش کا اظہار کیا اور پاکستانی مشن سے اس سلسلے میں تعاون کی درخواست کی۔
 
خبر کا کوڈ : 901863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش