0
Saturday 5 Dec 2020 23:21

 ناصر شیرازی کی ملتان میں دربار شاہ شمس پر مخدوم عون شمسی سے ملاقات، والد کے انتقال پر اظہار افسوس 

 ناصر شیرازی کی ملتان میں دربار شاہ شمس پر مخدوم عون شمسی سے ملاقات، والد کے انتقال پر اظہار افسوس 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کی ملتان میں دربار حضرت شاہ شمس تبریز سبزواری کے سجادہ نشین مخدوم زاہد حسین شمسی کے انتقال پر اُن کے گھر آمد، مرحوم کے فرزندان مخدوم عون رضا شمسی اور سید حیدر شمسی سے ملاقات کی، مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کی دعا کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی سیال، سید زعیم حیدر زیدی، سید ندیم عباس کاظمی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

بعدازاں سید ناصر عباس شیرازی نے ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب الحاج شفقت حسنین بھٹہ کی وفات پر اُن کے صاحبزادے سہیل حسنین بھٹہ سے اُن کی رہائشگاہ پر فاتحہ خوانی کی اور اُن کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ سید ناصر عباس شیرازی نے بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین کو نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے، ہم گلگت بلتستان کے حقوق کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں، وہاں کی نومنتخب اسمبلی علاقے کے حقوق کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ تاریخ میں پہلی بار ایک عالم دین اسمبلی میں عباء اور عمامے کے ساتھ پہنچا ہے، ان شاء اللہ جی بی اسمبلی سے بھی اب مظلوموں کے حق میں آواز بلند ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 901893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش