0
Sunday 6 Dec 2020 23:02

کورونا ویکسین کے بروقت حصول کیلیے متعدد ذرائع سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ

کورونا ویکسین کے بروقت حصول کیلیے متعدد ذرائع سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر نے کہا ہے کہ پاکستان کوویڈ 19 ویکسین کے بروقت حصول کے لیے متعدد ذرائع سے رابطے میں ہے اور روس کی جانب سے ویکسین کی فراہمی کے لئے تجویز موصول ہوئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری  نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم بہترین قیمت پر موثر ترین ویکسین حاصل کریں، اس حوالے سے روسی فیڈریشن سے ایک تجویز موصول ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس تجویز کے مسودے کو وزارت قومی صحت بھجوایا گیا ہے، وزارت صحت اس حوالے سے قواعد و ضوابط، نتائج اور ٹیسٹ کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لے رہی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کورونا وائرس کی ویکسین کی خریداری کے لیے 15 کروڑ ڈالر مختص کرچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 902070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش