0
Wednesday 9 Dec 2020 23:34

پاکستان اور چین کی مشترکہ فضائی جنگی مشقوں کا آغاز

پاکستان اور چین کی مشترکہ فضائی جنگی مشقوں کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور چین کی فضائیہ کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ پاکستان فضائیہ اور چینی فضائیہ  کے مابین مشترکہ ہوائی مشق شاہین- IX پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ائیر بیس پر شروع ہوگئی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق چینی فضائیہ(PLAAF) کا دستہ پائلٹس، ائیر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے پر مشتمل ہے جو اس فضائی مشق میں حصہ لے گا۔ ایئر وائس مارشل وقاص احمد سلہری، ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف (آپریشنز) پاک فضائیہ اور  میجر جنرل سن ہانگ، اسسٹنٹ چیف آف سٹاف چینی فضائیہ (PLAAF)  اس افتتاحی تقریب کے موقعے پر موجود تھے۔ میجر جنرل سن ہانگ نے کہا کہ یہ مشترکہ فضائی مشق جنگی تربیت کو مزید بہتر بنانے اور دونوں فضائی افواج کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

چینی فضائیہ کے عملے کو خوش آمدید کرتے ہوئے ائیر وائس مارشل وقاص احمد سلہری نے کہا کہ ان مشقوں سے دونوں ممالک کے مابین بالعموم اور دونوں فضائی افواج کے مابین باالخصوص عسکری تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔ فضائی مشق ”شاہین۔IX“ چینی فضائیہ کے ساتھ ہونے والی فضائی مشقوں کے سلسلے کی نویں مشق ہے جو کہ ہر سال دونوں ملکوں میں باری باری منعقد ہوتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 902739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش