0
Monday 8 Aug 2011 14:59

افغانستان،طالبان کے حملے میں 2 فرانسیسیوں سمیت 6 نیٹو فوجی ہلاک

افغانستان،طالبان کے حملے میں 2 فرانسیسیوں سمیت 6 نیٹو فوجی ہلاک
کابل:اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں طالبان کے حملہ میں 2 فرانسیسی فوجیوں سمیت 6 نیٹو فوجی مارے گئے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق صوبہ خوست میں سکیورٹی فورسز نے 2 خودکش بمباروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ اتوار کو فرانسیسی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل کے شمال میں واقع صوبہ کپیسا کی وادی تخاب میں طالبان جنگجوﺅں کے حملہ میں 2 فرانسیسی فوجی ہلاک ہوگئے۔ 2001ء میں افغانستان پر یلغار کے بعد اب تک کی جنگ میں مجموعی طور پر 72 فرانسیسی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایساف کے مطابق 2 دیگر فوجی جنوبی افغانستان میں ہلاک ہوئے جن کی قومیت کو واضح نہیں کیا گیا ہے۔ افغانستان میں فرانس کے تقریباً 4000 فوجی تعینات ہیں۔ اتوار کو 4 نیٹو فوجیوں کی ہلاکت کے بعد اس شورش زدہ ملک میں اتحادی فوج کا رواں سال کے دوران جانی نقصان 383 نفوس تک پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ برس افغانستان میں سب سے زیادہ 711 نیٹو فوجی ہلاک ہوئے۔
 دوسری جانب افغانستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر زلمے رسول نے کہا ہے کہ اگر قومی مفاہمت کا عمل تسلی بخش انداز میں جاری رہا تو طالبان دوسری بون کانفرنس میں شرکت کرسکتے ہیں۔ اتوار کو پارلیمانی ایکشن برائے خواتین ارکان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زلمے رسول نے کہا کہ اگر طالبان نے بون کانفرنس میں شرکت کی تو وہ حکومت کے زیر نگرانی ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں زلمے رسول نے کہا کہ بون کانفرنس میں خواتین کو بھی مناسب نمائندگی دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 90296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش