0
Friday 11 Dec 2020 18:09

ہمیں سیاحتی مقامات کے ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا، وزیراعظم عمران خان

ہمیں سیاحتی مقامات کے ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا، وزیراعظم عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے ہمیں سیاحتی مقامات کے ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔ اسلام آباد میں ایکوٹورزم کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلٰی خیبرپختونخوا محمود خان کو اس منصوبے کے لیے عالمی بینک اور نیسلے کے ساتھ شراکت پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ شراکت داری اس منصوبے کے لیے کی گئی ہے جس کے حوالے سے میں سمجھ رہا تھا پاکستان میں کہ ایسا منصوبہ شروع ہونا چاہیئے کیونکہ بدقسمتی سے ہمارے پرانے سیاحتی مقامات جیسا کہ ناران، مری، نتھیا گلی میں غیرمنظم سیاحت نے بہت نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا میں نے ایک انگریز کے گزٹ ایئر میں پڑھا کہ 1890ء میں انہوں نے لکھا تھا کہ یہاں مری میں آبادی بہت زیادہ بڑھتی جا رہی ہے اور یہ علاقہ اس آبادی کو برقرار نہیں رکھ سکے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مری میں آہستہ آہستہ عمارتیں بنتی گئیں، پھر وہاں کا موسم بدلتا گیا اور غیر منظم آبادی کی وجہ سے اس کی خوبصورتی ختم ہوگئی۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں اعظم خان کو کریڈٹ دیتا ہوں کہ انہوں نے نتھیا گلی کو بچالیا ہے اور جی ڈے اے نے منصوبہ بندی کی ہوئی ہے اور غیر منظم ڈیویلپمنٹ کو روک رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کمراٹ اور دیگر خوبصورت سیاحتی مقامات بچے ہوئے ہیں اور یہ بہت ضروری تھا کہ جب ان میں ترقیاتی کام ہو تو ماحولیات سے متعلق قوانین بنیں، ایک منظم ماحول ہو اور بڑی بڑی عمارتیں نہ بنیں۔ عمران خان نے کینیا کے نیشنل پارکس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ علاقے اس وقت بچیں گے جب یہاں مستقل عمارتیں نہیں بنیں گی، ایسی جگہ بنائیں کہ وہ مری یا گلیات کی طرح کنکریٹ کا جنگل نہ بن جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات پر مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچنا چاہیئے، انہوں نے کہا ایکوٹورزم ایک سائنس ہے۔
خبر کا کوڈ : 903059
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش